ممبئی(سچ نیوز) 2005ءمیں بننے والی فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ سال لیجنڈ اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام کا تو ہی وہی بننا تھا جو بنا تاہم اب خبر ہے کہ تنوشری دتہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کو اپنا پسندیدہ ڈائریکٹر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔35سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلموں میں صرف بڑے اداکاروں کو کاسٹ کرتے ہیں اور ان کی فلمیں بھی بالی ووڈ میں سب سے منفرد ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے میں ان کی بہت تعریف کرتی ہوں اور ان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔“ تنوشری کا کہنا تھا کہ ”میں 10سال سے انڈسٹری سے باہر ہوں۔ حتیٰ کہ میرے پاس مینجمنٹ ٹیم بھی نہیں ہے۔ میں ایسے لوگوں کی بھی تلاش میں ہوں جو ایکٹنگ پراجیکٹس میں میری اچھی نمائندگی کر سکیں۔“
بلی تھیلے سے باہر آگئی؟ نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی تنوشری دتہ نے حیران کن خواہش ظاہر کردی
بلی تھیلے سے باہر آگئی؟ نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی تنوشری دتہ نے حیران کن خواہش ظاہر کردی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023