کوئٹہ (سچ نیوز)بلوچستان میں تحریک انصاف اوربلوچستان عوامی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی ،پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کاعہدہ لینے سے معذرت کرلی ، آزاد بنچوں پر بیٹھے کا امکان ہے ۔جیونیوز کے مطابق بلوچستان میں بی اے پی اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے نہ پا سکے جس کے بعد آج سپیکر اورڈپٹی سپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکے گا ۔ اب 13اگست کی بجائے 16اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ تحریک انصاف نے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا عہد ہ لینے سے معذرت کرلی ہے البتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی جائیگی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان میں معاملات گھمبیر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے سے حکومتی بنچوں کی بجئے آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا امکان ہے ۔دوسری جانب ایم ایم اے کی جانب سے بھی تحریک انصاف سے رابطہ کیاگیاہے ۔
بلوچستان میں بی اے پی اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑ گئی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی، تحریک انصاف کی ڈپٹی سپیکر کا عہدہ لینے سے معذرت ، آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا امکان
بلوچستان میں بی اے پی اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑ گئی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی، تحریک انصاف کی ڈپٹی سپیکر کا عہدہ لینے سے معذرت ، آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا امکان
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023