لاہور (سچ نیوز) گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی زیر صدارت اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام ،نئے بلدیاتی نظام میں یونین کونسلزکومالیاتی اورانتظامی اختیاردینے کی تجاویز پیش کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی زیر صدارت اجلاس گورنر ہاوس لاہو رمیں منعقد ہو ا جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ،اجلا س میں پنجاب کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی جس میں چند تجاویز بھی پیش کی گئی،اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام ،نئے بلدیاتی نظام میں یونین کونسلزکومالیاتی اورانتظامی اختیاردینے،میئرکے بعدڈسٹرکٹ چیرمین اورضلعی ناظم کاانتخاب بھی براہ راست کروانے، پنجاب کے5بڑے شہروں گوجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی ڈویڑن کوشہری اوردیہی یونٹس میں تقسیم کرنے کی تجاویز دی گئی۔
اجلاس میں شہری علاقوں میں ضلعی ناظم، دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کاانتخاب کروانے کی تجویز دی گئی جس پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ بلدیاتی اداروں اورنمایندوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی،بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے،وزیراعظم پہلے ہی ضلعی ناظم کا انتخاب براہ راست کرانےکااعلان کرچکے ہیں،اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایاجائےگا۔