اسلام آباد(سچ نیوز ) وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا نے کہا کہ ای سی ایل میں جس کا نام ڈالا گیا وہ ایک لمبی فہرست ہے اور اس میں بلاول کا بھی نام ہے،ہم نے اداروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے یہ قدم اٹھا یا ہے اور یہ ہی حکومت کا کام ہوتا ہے ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام” ندیم ملک لائیو “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی زرداری کے معاملے کی سچائی سامنے آجائے گی لیکن ان کی نااہلی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن یہ ضرور ہے کہ جلد ہی جیلیں بھرنا شروع ہوجائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی دولت کی بدولت آج ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ نواز شریف نے دو ارب ڈالرز کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے آفر نہیں دی تھی میں تو پیسہ لے لوں۔ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں فاروڈ بلاک بھی بن رہا ہے اور نئی جماعت بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے اور ان ہی میں سے کچھ لوگ ہوں گے جو نئی جاعت بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تین وزیر جلد پکڑے جانے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے غلط کام کیا وہ جیل جائے گا۔ جلد ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں سے جیلیں بھر جائیں گی۔
بلاول بھٹو کو بھی زور دار جھٹکا لگ گیا ،وفاقی وزیر نے واضح اعلان کردیا
بلاول بھٹو کو بھی زور دار جھٹکا لگ گیا ،وفاقی وزیر نے واضح اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023