مٹیاری
ڈسٹرکٹ رپورٹر (محمد کامران بھٹی )
صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاھ عبدالطیف بھٹاٸی رح کے دو سو ستتر ویں عرس کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف سہیل انورسیال نے پھولوں کی چادر چڑھا کر اور فاتحہ خوانی کر کے کیا اور اس موقع پر میڈیا ٹاک بھی کی ۔
سندھ کے صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رح کے 277 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے درگاہ بھٹائی پر پھولوں کی چادر چڑھاکر عرس کا افتتاح کیا اور ملک کے استحکام مضبوطی اور امن کے قیام کے لیئے دعا کی گئی ۔
انکے ہمراہ کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ , ڈی سی مٹیاری غلام حیدر چانڈیو بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر نے شاہ کے راگی فقیروں سے شاہ کا کلام سنا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال کا کہنا تھا کے کرونا وائرس عالمی وبا ہے جس کے سامنے ترقی یافتہ ممالک نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔
ایس او پی کو فالو کرنے والے زائرین کو بھٹائی درگاہ پر زیارت کرنے کی اجازت ہوگی ان کاکہنا تھا کےجب تک کسی بھی کیس میں مجرم ثابت نہیں ہوتا اسے بغیر نوٹس کے گرفتار کرنا ناانصافی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کے پی پی کے سیاسی رہنماؤں کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنا ہراساں کرنا ان کو خاموش کرانے کے برابر ہے ۔
ان کا کہنا تھا کےدرگاہ بھٹائی پر ناقص انتظامات کی شکایت پر محکمہ اوقاف بھٹ شاہ کے مینیجر جمیل انصاری کے خلاف انکوائری بٹھاٸی جائے گی ان کا کہنا تھا کے درگاہ بھٹائی پر بہتر انتظامات نہ کرنے پر مینیجر اوقاف کو انکوائری کر کے معطل کیا جائے گا ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹاٸی دنیا کے صوفی بزرگ ہیں جن کا پیغام دنیا بھر کی انسانیت کے لیئے مشعل راہ ہے شاہ لطیف کے پیغام امن اور بھائی چارے پہ عمل کرنے سے ملک سمیت دنیا بھر میں انتہاپسندی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔