لندن(سچ نیوز)بریگزٹ ڈیل کے خوف نے برطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں بھی کمی کردی ہے ،پاو¿نڈ کی ڈالر کے مقابلے میں قدر ایک فیصد سے زائد کم ہوئی ہے ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں ملکی کرنسی پاونڈ کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پیر کو ایک فیصد سے بھی زائد کی کمی دیکھی گئی۔ یوں برٹش پاونڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پایا گیاہے ۔برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے کسی باقاعدہ ڈیل کے بغیر ہی نکل جانے کے حوالے سے پھیلتا ہوا سیاسی خوف بنا۔ پیر کو پاونڈ ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 1.2255 ڈالر کے برابر رہ گیاہے ۔