لندن: (سچ نیوز) سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ہے جہاں اس کا میزبان ٹیم کے ساتھ پانچ ون ڈیز اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کا مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے سیریز کھیلنے پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کل سے انگلینڈ میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کاؤنٹی سے میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کا واحد ٹی ٹونٹی 5 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچز کا پہلا ٹاکرا 8 مئی کو لندن میں ہوگا۔
لاہور: (سچ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم قومی جذبے سے سرشار انگلیند سیریز اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لیے لاہور سے براستہ دبئی لندن چلی گئی۔
سرفراز احمد کے زیر قیادت قومی ٹیم کا حصہ بننے والوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم شامل ہیں۔ حسن علی، محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ، محمد حسنین بھی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے، عابد علی، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 31 مئی کو کھیلے گی، پاکستان کا روایتی حریف انڈیا کےساتھ مقابلہ 16 جون کو ہوگا جبکہ ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔