برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ ہیک،4 لاکھ صارفین متاثر،ذاتی معلومات افشاء

برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ ہیک،4 لاکھ صارفین متاثر،ذاتی معلومات افشاء

واشنگٹن (سچ نیوز)برٹش ایئرویز کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فضائی ادارے نے انکشاف کیا کہ 21 اگست اور 5 ستمبر کو پروازیں بْک کرانے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ اورموبائل فون ایپ استعمال کرنے والے 380000 صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات افشا ہوگئی ہیں۔ہیکنگ کے بارے میں برٹش ایئرویز کے چیف اگزیکٹو افسر، الیکس کروز نے کہاکہ ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا یہ ایک انتہائی جدید، خطرناک اور مجرمانہ حملہ تھا۔کروز نے بتایا کہ برٹش ایئرویز نے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین سے رابطہ کیا ہے، یہ بات یقینی بنانے کے لیے کہ ہم اْن کو تحفظ دینے میں معاون بن سکیں۔کروز نے کہا کہ ہم پہنچنے والے کسی مالی نقصان کا معاوضہ ادا کریں گے۔ایک بیان میں برٹش ایئرویزنے کہا کہ برٹش ایئرویز متاثرہ صارفین سے رابطہ کر رہی ہے، اور ہم ایسے صارفین جنہیں خدشہ ہے کہ اس واقعے کے باعث اْن کی معلومات افشا ہوگئی ہے کہ وہ اپنے بینک یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والوں سے رابطہ کریں اور اْن کی جانب سے دیے گئے مشورے پر عمل کریں۔وزیر اعظم تھریسا مے کی خاتون ترجمان نے کہا کہ ہم اِن خبروں سے آگاہ ہیں، اور نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر‘ اور نیشنل کرائم ایجنسی اس بات کا کھوج لگا رہے ہیں کہ معاملہ کیا ہے۔

Exit mobile version