لندن(سچ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے جبکہ ان کی ساس کا تعلق سرگودھا کے سکھ خاندان سے تھا۔اے آر وائے نیوزکے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا میری ساس کا تعلق سرگودھا کے سکھ خاندان سے تھا اور میری اہلیہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امیدہے آپ کی قیادت میں برطانیہ اورعوام ترقی کریں گے اور برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کوبھی جلا ملے گی، میں بورس جانسن کے ساتھ باہم کام کرنے کوتیار ہوں۔خیال رہے برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کےوزیراعظم عمران خان سے دیرینہ تعلقات اوراچھی دوستی ہے، بورس جانسن نے عمران خان کےساتھ سیلفی بھی بنائی، جوسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تھیں۔