لندن (سچ نیوز)برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی)بریگزٹ(کے حوالے سے ریفرنڈم کروانے والے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں ہونے والی تقسیم پر معذرت کرلی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے لیے ریفرنڈم کے بعد ہونے والی تقسیم پر انہیں افسوس ہے جہاں عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ووٹ دیا تھا۔ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ میں بریگزٹ ریفرنڈم کے نتائج کے حوالے سے ہر دن سوچتا ہوں اور اگلے قدم پر کیا ہوگا اس پر بہت پریشان ہوتا ہوں۔