لندن(سچ نیوز)برطانیہ کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کو درپیش مالی بحران میں مدد کے لیے اضافی 70 لاکھ پانڈ فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 45.5 ملین پانڈ کی رقم فراہم کرتا رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر برائے مشرق وسطی الیسٹر بیرٹ کا کہنا ہے کہ حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں 70 لاکھ پانڈ کی رقم فراہم کرے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد مشرق وسطی میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم،، صحت بنیادی ضروریات اور دیگر امور پر خرچ کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی پیکج میں اضافہ برطانیہ کی جانب سے اونروا کی مالی مدد جاری رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔