لندن ( سچ نیوز )برطانیہ میں پچھلے برس کم سے کم 450بے گھرافرادسڑکوں پردم توڑگئے جبکہ اس سال سے بے گھرافرادکی موت کاڈیٹاسرکاری طورپرمرتب کیاجائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑکوں پرہلاک بے گھرافرادمیں سابق فوجی،ماہرطبعیات اورموسیقاربھی شامل تھا۔ ایک ہفتے میں14اموات بھی ہوئیں،3کی لاشیں اتنی مسخ ہوچکی تھیں کہ فارنزک ٹیسٹ کراناپڑے۔ بے گھرافرادکی اموات کاسبب حملہ،بیماری،بھوک،خودکشی اورمنشیات کااستعمال تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بے گھرمردوں کی اوسط عمر49اورخواتین کی53تھی،سب سے کم عمر18برس کانوجوان تھا۔