لندن ( سچ نیوز ) پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ)میں اربوں روپے کے سکینڈل کے مرکزی کردار فرحان جونیجو اور اہلیہ کی برطانیہ میں گرفتاری میں نیب اور ایف آئی اے کی معاونت حاصل رہی ہے مگر یہ فرحان جونیجو کون ہیں اور ٹڈاپ سکینڈل میں کتنے ارب روپے کا گھپلا ہوا؟ جان کر ہی آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرحان جونیجو ٹڈاپ سکینڈل کا مرکزی کردار ہے جس نے 2013ءمیں پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غبن کرتے ہوئے 750 ملین روپے کی رقم بیرون ملک منتقل کی تھی اور پاکستان سے امریکہ فرار ہو گیا۔ فرحان جونیجو نے دبئی، امریکہ، سوئٹزرلینڈ کے بعد رقم برطانیہ منتقل کی تاہم اب اسے برطانیہ میں مانیٹرنگ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
فرحان جونیجو ٹڈاپ سکینڈل میں امین فہیم مرحوم کا فرنٹ مین تھا جبکہ اس سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی نام ہے۔ ٹڈاپ سکینڈل میں 7 ارب کی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکہ منتقل کی گئی اور فرحان جونیجو نے یہ رقم اپنی والدہ، اہلیہ، بھائی اور بہن کے اکاﺅنٹس میں منتقل کی۔ فرحان جونیجو سندھ حکومت سے ڈیپوٹیشن پر وزارت تجارت کا ڈائریکٹر تھا جس کے پاس پاکستان کیساتھ برطانوی شہریت بھی تھی۔
ایف آئی اے نے ٹڈاپ سکینڈل کی تفتیش کے دوران فرحان جونیجو کیخلاف حوالہ، ہنڈی کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق فرحان جونیجو نے 250 ملین روپے دبئی سے برطانیہ بھیجے۔ یہ رقم2011ءمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ بینکنگ کے ذریعے منتقل کی گئی اور پھر 2012ءمیں 35 ملین ڈالر دبئی ایکسچینج کمپنی کو بھیجے گئے جہاں سے یہ رقم مسز شمیم نبی کے سوئس اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 35 سے 20 ملین ڈالر واپس دبئی بھیجے گئے جبکہ ملزم نے وال سٹریٹ ایکسچینج سینٹر امریکہ کے ذریعے 10ہزار ڈالر امریکہ میں ہی مقیم ریحان جونیجو کے اکاﺅنٹ میں بھیجے۔ فرحان جونیجو نے 87 لاکھ روپے دبئی سے برطانیہ بھیجے اور ایک کروڑ 18 لاکھ سے زائد رقم اپنے دبئی کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائی۔ ملزم نے 7 لاکھ درہم لندن کی رئیل سٹیٹ کمپنی کو بھیجے اور یہ رقم دبئی سے مسز بینش اینڈ قریشی کے اکاﺅنٹس میں منتقل ہوئی۔
ایف آئی اے تفتیش کے مطابق شمیم نبی، فرحان جونیجو کی والدہ ہیں اور مسز بینش قریشی اہلیہ ہے جبکہ ریحان جونیجو اور افشاںجونیجوملزم کے بھائی اور بہن ہیں۔ تفتیش کے مطابق فرحان جونیجو نے اس رقم سے لندن میں جائیداد خریدی