لندن (سچ نیوز) برطانیہ کے ایک سپر سٹور پر پانی کی بوتلیں خریدنے پر پاکستانی نڑاد جوڑے کی عملے سے تلخ کلامی ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر راچڈیل میں پاکستانی نژاد جوڑے کو مقررہ تعداد سے زائد پانی کی بوتلیں خریدنا مہنگا پڑگیا۔ سپر سٹور کے عملے سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کرکے رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کے خلاف شکایت پر بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔پولیس پر گرفتاری میں بنیادی اصول مدنظر نہ رکھنے پر شکایت درج ہوئی ہے۔