لندن(سچ نیوز)برطانیہ میں بے گھر کیے جانے والے شخص نے کارپارکنگ میں اپنا گھر بنا لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 55 سالہ پال لینسے جونز کونامعلوم وجوہ کی بناء پر اس کے گھر سے نکال دیاگیا اس کے بعد سے وہ ادھر اْدھر مارا مارا پھر رہا تھا مگر بعد ہی اس نے اپنا ایک عالیشان ٹھکانہ بنالیا ہے جو جملہ گھریلو سازوسامان سے لیس ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے ہوٹل کا نام بھی دیتا ہے۔ کار پارک میں بنے ہوئے اس ہوٹل میں ایک بڑا صوفہ ، متعدد گلدان ، اندرونی آرائش کی مختلف اشیاء ، تصاویر اور دیگر ایسا ہی سامان نظر آتا ہے اور وہ بڑے فخر کے ساتھ اپنا یہ نیا گھر لوگوں کو یہ کہہ کر دکھاتا ہے کہ یہ میرا ہوٹل ہے۔ رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ اس گھر کی تعمیر کیلئے پال نے کچرے کے ڈھیر سے مختلف اشیاء نکالیں اور انہیں سلیقے سے ترتیب دے کر اپنے گھر کی شکل دے دی۔