ٹوکیو (سچ نیوز) جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈز کے لئے جاپان کے دورے کی دعوت دے دی اور کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستانی قوم کے مستقبل کے لئے جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں پوری قوم کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔خبریں میڈیا گروپ کے مطابق اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ تقریب کے لئے بہترین تقریب کا انتظام کریں گے جس میں جاپہان کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیات کو دعوت دی جائے گی اور وہ خود اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ س فنڈریزنگ تقریب میں بھاری تعداد میں فنڈز جمع کئے جائیں گے جو کئی ملین ڈالر تک ہوسکتے ہیں۔