جنیوا( سچ نیوز )برطانیہ سے رقم واپس آنے کے بعد ایک اور بڑے ملک میں موجود مبینہ طور پر لوٹی گئی رقوم کی پاکستان کو واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ نے پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک کے ساتھ بینکوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک کے ساتھ بینکوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جن ممالک کو بینک اکاونٹس کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی ان میں پاکستان، البانیہ، آذر بائیجان ، برونائی، مالدیپ،اومان اوردیگرشامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوئس بینکس غیرملکی باشندوں کے اثاثوں سے متعلق متعلقہ ممالک کو معلومات فراہم کریں گے۔یادرہے کہ سوئس بینکوں میں 31 لاکھ غیرملکیوں کے اکاو¿نٹس ہیں۔