تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ممبرا ن پارلیمنٹ نے برطانوی سکیورٹی کے وزیر ٹام ٹگینڈہاٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت مغرب کا ایک ناقابل اعتبار اتحادی ہے ۔ خط میں برطانوی سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ،خط لکھنے والے پارلیمنٹیرینز میں پریت کور گل، افضل خان، تنمن جیت سنگھ دھیسی، کیرولین نوکس، کرسٹن اوسوالڈ اور مارٹن ڈوچرٹی ہیوز شامل ہیں ۔
برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں بھارت کے سکھ برادری کے خلاف مظالم پر تشویش بڑھ رہی ہے کینیڈا نے جون 2023 میں ہردیپ سنگھ ننجر کی موت میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا امریکہ کے مطابق بھارتی حکومت نے 2023 میں نیویارک میں بھی سکھ کارکن کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی تھی برطانیہ میں بھی سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مغربی ممالک میں سکھ کارکنوں کی ہلاکت میں بھارت کے ملوث ہونے کے بعد بھارت مغرب کا ایک ناقابل اعتبار اتحادی کے طور پر سامنے آیا ہے۔