لندن (سچ نیوز)برطانوی پارلیمنٹ نے قبل از وقت انتخابات کا بل منظور کرلیا،برطانیہ میں12دسمبر کو انتخابات ہوں گے، 438ارکان پارلیمنٹ نے بل کے حق میں ووٹ دیاجبکہ 20برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بل کی مخالفت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں12دسمبر کو عام انتخابات کےلئے ووٹنگ ہوئی جس میں 438ارکان پارلیمنٹ نے بل کے حق میں ووٹ دیاجبکہ 20برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بل کی مخالفت کی،برطانوی پارلیمنٹ نے قبل از وقت انتخابات کا بل منظور کرلیا، برطانیہ میں12دسمبر کو انتخابات ہوں گے، قرارداد کی منظوری کے لیے418ووٹ ووٹ درکار تھے۔