لندن (سچ نیوز) بریگزٹ معاہدے پر ہونے والی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت بال بال بچ گئی۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف دارالعوام میں تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام ہوگئی۔ تھریسامے کی حمایت میں 325 جبکہ مخالفت میں 306 ووٹ آئے جس کے باعث ان کی وزارت عظمیٰ کی کرسی بچ گئی۔ تھریسامے نے اظہار اعتماد پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے پر گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی جس کے دوران 202 اراکین نے حق میں جب کہ 432 نے مخالفت میں ووٹ دیا، یہاں تک کہ حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تقریباً 118 ارکان نے حزب مخالف کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔پارلیمان سے بریگزٹ معاہدہ منظور کرانے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔یاد رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حتمی تاریخ 29 مارچ مقرر ہے اور اس معاہدے میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کی شرائط متعین کی گئی تھیں۔برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے 23 جون 2017 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا، کیوں کہ وہ بریگزٹ کے مخالف تھے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت بچ گئی، تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت بچ گئی، تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024