برطانوی حکام نے طبی عملے کی مریضوں تک فوری رسائی کیلئے پیرامیڈیکس عملے کیلئے جیٹ سوٹ تیار کرلیا
لندن (سچ نیوز ) میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سائنس دانوں نے ایسا جیٹ سوٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے ایمبولینس سے بھی پہلے پیرامیڈیکس عملہ حادثے کی جگہ پر پہنچ کر مریض کو ریسکیو کرسکتا ہے ۔برطانوی حکام کی جانب سے پیرامیڈکس کو جیٹ سوٹ پہنا کر مریض تک پہنچنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر، رضاکار اور امدادی کارکن مختلف حادثات کی جگہوں تک اڑ کر پہنچ سکیں گے اور یہ جیٹ سوٹ پہاڑوں میں خاص طور پرکارگرہو گا