برطانوی انتخابات کی دھوم لیکن پاکستان کے کس سابق وزیر کی صاحبزادی امریکی شہر کی میئر بن گئیں؟ خوشخبری آگئی

برطانوی انتخابات کی دھوم لیکن پاکستان کے کس سابق وزیر کی صاحبزادی امریکی شہر کی میئر بن گئیں؟ خوشخبری آگئی

کیلیفورنیا (سچ نیوز) سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر کی بیٹی سبینہ ظفر امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سارا مون کی وائس مئیر منتخب ہوگئیں۔سبینہ ظفر کو متفقہ طور پر وائس مئیر منتخب کیا گیا ہے، سابق امریکی وائس مئیر نے ان کا نام پیش کیا تھا، سبینہ ظفر پہلی پاکستانی خاتون ہیں جوامریکا میں وائس مئیر منتخب ہوئیں،راجہ شاہد ظفر بینظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر تھے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں ہونیوالے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے کامیابی کیلئے مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔اور وہ 363 نشستوں کے ساتھ پہلے۔ لیبر 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے , سکاٹش نیشنل پارٹی 48سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس11نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،ڈی یو پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتیں کل 15نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سابق وزیراعظم تھریسامے بھی اپنی نشست جیت چکی ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سربراہ جو سوئن سن کامیاب نہ ہوسکیں۔

Exit mobile version