برطانوی اداکارہ کو بڑے دھچکے کا سامنا، چور اربوں روپے کے زیورات چوری کرکے لے گیا

تمارا اکیلسٹون کے 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے زیوارت چوری ہوگئے

XX attends the private view of leading wildlife photographer, David Yarrow's exhibition at Maddox Gallery Westbourne Grove, in association with CIROC, Rolls Royce and VICTOR on September 14, 2017 in London, England.

لندن (سچ نیوز )   مشہور برطانوی ماڈل اور اداکارہ تمارا اکیلسٹون کے اربوں مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف فارمولا ون گروپ کے سابقہ چیف ایگزیکٹو برنی اکیلسٹون کی صاحبزادی و مقبول ماڈل تمارا اکیلسٹون کے دس ارب روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے، ماڈل کو اس وقت بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی غیر موجودگی میں چور 10 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات چرا کر رفوچکر ہو گیا۔ماڈل کے ترجمان نے چوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص کی جانب سے تمارا اکیلسٹون کے گھر پر چوری کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 10 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی انگوٹھی، بالیاں اور بریسلیٹ چرا لیے گئے۔

اس کارروائی کے بعد سے تمارا فیملی غصے کی کیفیت میں ہے تاہم اس ضمن میں نجی سیکیورٹی پولیس سے تعاون کر رہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں چوری سے متعلق مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے مطلع کیا گیا تاحال تفتیش جاری ہے لیکن اب تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تمارا اکیلسٹون کے چوری شدہ زیوارات ان کے والد نے انہیں شادی کے موقع پر بطور تحفہ دیئے تھے، یہ چوری کی واردات محض 50 منٹ میں ہوئی اور اس دوران کی گئی کہ جب تمارا اکیلسٹون کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے ملک سے باہر ہیں۔ معروف جریدے کے مطابق کین سنگٹن ہوم مہنگی ترین جگہ سمجھی جاتی ہے جہاں تمارا نے 55 کمروں پر مشتمل گھر 9 ارب روپے میں خریدا تھا۔ اس جگہ کو دنیا بھر کی امیر شخصیات کا مسکن کہا جاتا ہے جہاں برطانوی شہزادے پرنس ہیری کی فیملی بھی رہا کرتی ہے جب کہ دنیا کی مشہور ترین کمپنیز کے روح رواں بھی وہیں رہائش پذیر ہیں۔

Exit mobile version