کراچی (سچ نیوز) لالی ووڈ اداکار فہد مصطفیٰ نے پاکستانی والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک کے عفریت سے دور رکھیں۔اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر ٹک ٹاک کے حوالے سے پوسٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ سب والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک جیسی واہیات چیزسے دور رکھیں کیونکہ یہ کوئی صحت مند چیز نہیں ہے، پوری قوم ہی کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے۔ فہد مصطفیٰ نے ’ کچھ کام کا کرو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گیارہویں جماعت کا ایک طالبعلم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیاتھا۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے، گزشتہ دنوں انڈیا میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
’برائے مہربانی اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں‘ فہد مصطفیٰ نے پاکستانی والدین سے دردمندانہ درخواست کردی
’برائے مہربانی اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں‘ فہد مصطفیٰ نے پاکستانی والدین سے دردمندانہ درخواست کردی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023