نئی دلی (سچ نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے دور دراز دیہاتی علاقے میں ایک بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا جس کے بعد وہ اپنی ہی ماں کا خون پیتا رہا۔ خون پینے کے بعد بدبخت بیٹے نے ماں کی لاش کے ٹکڑے کرکے انہیں آگ لگادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں پیش آیا جہاں 27 سالہ بد بخت بیٹے نے کالے جادو کے چکر میں اپنی ہی ماں کو قتل کردیا۔ جس وقت بد بخت ماں اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں قتل ہورہی تھی تو اس جرم کو گاﺅں کی ایک عورت نے دیکھا۔ خاتون کو اس واقعے کا اتنا گہرا صدمہ پہنچا کہ اس میں تین دن تک پولیس سے رابطہ کرنے کی ہمت بھی نہ ہوئی۔پولیس کے مطابق 27 سالہ دلیپ یادیو نے پہلے اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا جس کے بعد وہ اس کا خون پیتا رہا ۔ خون پینے کے بعد بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کی لاش کے ٹکڑے کرکے اسے آگ لگادی۔ پولیس کے آنے سے پہلے ہی ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔گاﺅں کے مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ دلیپ کالا جادو کرتا اور انسانی قربانی کی باتیں کیا کرتا تھا۔ وہ اپنی ماں کو چڑیل کہتا اور اسے اپنے باپ اور بھائی کی موت کا ذمہ دار بھی قرار دیتا تھا۔واقعے کی عینی شاہد سمیرن یادیو نامی خاتون کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کو صبح کے وقت وہ اپنے پڑوسیوں کے گھر جارہی تھی کہ اسی اثنا میں اسے عجیب سی آوازیں آئیں۔ جب وہ گھر کے قریب گئی تو اس نے دیکھا کہ دلیپ اپنی ماں کے سر پر کلہاڑی کے وار کر رہا ہے ۔ عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ جب بد نصیب ماں اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی تو اس کا بیٹا اس کے زخموں سے رسنے والا خون پی رہا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر اس پر خوف طاری ہوگیا اور وہ دیوار کے ساتھ چپک گئی۔ اس نے دیکھا کہ خون پینے کے بعد دلیپ اپنی ماں کو گھر کے اندر لے گیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اسے آگ میں پھینک دیا۔واقعہ 31 دسمبر 2018 کو پیش آیا تاہم عینی شاہد خاتون نے جمعرات کو (3 جنوری 2019) رات گئے پولیس کو رپورٹ کی جس کے بعد پولیس اہلکار فرانزک ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر جمعہ کے روز پہنچے۔ فرانزک ٹیم کو جائے وقوعہ سے مقتولہ کی راکھ، خون ، اور ہڈیاں ملیں جبکہ گھر سے کالے جادو کا سامان بھی برآمد ہوا۔