لندن(سچ نیوز) برطانیہ میں پاک بحریہ اور رائل نیو ی کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ، پا ک بحریہ کا جنگی بحری جہاز ”اصلت“ برطانیہ پہنچ گیا ۔
جیونیوز کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے مشترکہ بحری مشقیں تین روز تک جاری رہیں گی ۔ برطانیہ میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ”اصلت “ کا استقبال ہائی کمشنر سید ابن عباس اور برطانوی حکام نے کیا ۔ جدید ہتھیاروں اورگائیڈڈمیزائلزسےلیس جہازپر200سیلرمشقوں میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی جہاز کو دو دن کے لئے برطانوی عوام کے لئے بھی کھولا جائے گا ۔