ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ کے معروف اداکار ادتیا پنچولی کو ممبئی کے علاقے ورسووا کی پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار کا بیان ریکارڈ کر لیا گیاہے ،ممبئی پولیس کے ترجمان ڈی سی پی منجوناتھ سنگھ نے کہاہے کہ ہم نے مقدمہ درج کر لیاہے جس میں ریپ سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ ادتیا پنچولی کیخلاف ریپ کا مقدمہ درج کروانے والی اداکارہ کا نام جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن بھارتی میڈیا میں کہا جارہاہے کہ ان کے خلاف مقدمہ کنگنا روناوت اور ان کی بہن نے درج کروایا ہے ۔ اداکارہ نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ادتیا پنچولی کے ساتھ 2005 سے 2008 کے درمیان تعلقات میں رہی جس دوران اس نے مجھے جسمانی طور پر اذیت سے گزارا ۔پولیس کا کہناہے کہ ہم نے متاثرہ لڑکی کا تفصیلی بیان لے لیاہے جیسا کہ معاملہ کئی سال پرانا ہے اس لیے ہمیں ان کی جانب سے بتائے گئے مقامات کا دورہ کرنا ہو گا اور جائزہ لینا ہو گا ۔اداکارہ نے اپنے بیان میں ادتیا پنچولی پر یہ الزام بھی عائد کیاہے کہ اداکار میری مرضی کے بغیر مجھ سے زبردستی مسلسل نشہ آور ادویات دے کر جسمانی تعلقات قائم کرتا رہا جبکہ اس دوران برہنہ تصاویر بھی بناتا رہا جوکہ اس نے بعد ازاں بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیں اور 50 لاکھ روپے مانگے ۔یاد رہے کہ رواں سال کنگنا رناوٹ نے ادیتیا پنچولی پر جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کیا۔جس کے بعد ادیتیا اور زرینہ نے کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا۔بعدازاں زرینہ وہاب کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کنگنا رناوت 4 سال سے زائد عرصے تک ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کردیا۔