ممبئی (سچ نیوز)بھارت میں حالیہ جاری می ٹو انڈیا موومنٹ کے بعد با لی ووڈ کی 11 معروف فلم ساز خواتین نے دیگر فنکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بولی وڈ شخصیات کے ساتھ کام نہ کریں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کے گیے ایک نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’ بطور خواتین اور فلم ساز، ہم می ٹو انڈیا موومنٹ کی حمایت کرتی ہیں، ہم ان خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم یہاں موجود ہیں تاکہ کام کی جگہ پر سب کو ایک جیسا ماحول فراہم کرنے سے متعلق آگاہی پھیلائی جاسکے، ہم انڈسٹری کے تمام دوستوں کو ایسا کرنے پر زور دیتے ہیں۔یہ ٹوئیٹ 11 خواتین کی جانب سے تھی جن میں زویا اختر، نندیتا داس، کرن راؤ، کونکونا سین شرما، گوری شندے بھی شامل تھیں۔