ممبئی (سچ نیوز ) بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو ز نے سوشل میڈیا پر کئی روز سے دھوم مچا ررکھی ہے جس میں تقریباً پورا بالی ووڈ ہی شریک تھا تاہم اس موقع پر شارخ خان ، امیتابھ بچن اور عامر خان کی انتہائی دلچسپ تصاویر سامنے آئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایشا امبانی کی شادی پر تقریبا دس کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے ہیں اور یہ 35 سال میں دنیا کی دوسری مہنگی ترین شادی بن گئی ہے تاہم اس دوران بگ بی امیتابھ بچن ، عامر خان ، شارخ خان ، ایشوریا رائے ، ابھیشیک بچن کی تقریب میں آئے مہمانوں کو کھانا پڑوسنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ہر کوئی یہ کہنے پرر مجبور ہو گیاہے کہ فلم کیلئے کروڑوں روپے فیس لینے والے لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں ۔سوشلم میڈیا پر تمام اداکاروں کی جانب سے کھانا کھلائے جانے کی تصویر پر بھارتی شہری انہیں بے حد سراہ رہے ہیں کیونکہ عمومی طور پربھارت میں لڑکی کی شادی پر اہل خانہ خود اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو کھانا کھلاتے ہیں جو کہ بھارتی روایات ہیں تاہم بالی ووڈ کے بڑے اداکار بھی خود کو مکیش فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں اور اسی لیے وہ مہمانوں کو کھانا پلیٹس میں ڈال کر دے رہے ہیں ۔
You saw Aamir Khan.. Now WATCH : THE Amitabh Bachchan as server SERVING food to guests at Isha Ambani Reception !! pic.twitter.com/rxC89erYI0
— Rosy (@rose_k01) December 14, 2018
Dear, #ThugofHindustan at Isha Ambani’s marriage ceremony in Mumbai. 🤗
Serving food, love and kindness. @aamir_khan . pic.twitter.com/7TkMqb01er— Pirzada Shakir (@pirshakir) December 15, 2018