بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ” دیا مرزا “ نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ” دیا مرزا “ نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ممبئی ( سچ نیوز )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا اور شوہر ساحل سانگھا نے شادی کے پانچ سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد اب علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بحث چھیڑ دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دیا مرزا اور ساحل سانگھا نے اکتوبر 2014 میں شادی کی تھی اور انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں کیلئے خوشیوں بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ازدواجی بندھن میں بندھ جانے کا اعلان کیا تھا ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر کا مشترکہ ہے ہم اب بھی ایک دوسرے سے محبت اور عزت کرتے ہیں ۔دیامرزا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” 11 سال ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم علیحدگی اختیار کر لیں ، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ہمارے درمیان محبت اور عزت کا رشتہ قائم رہے گا جبکہ ہمارا سفر ہمیں مختلف منزلوں کی طرف لے جائے گا ۔ہم اپنے خاندان والوں اور اپنے تمام دوستوں کا بے پناہ محبت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ میں میڈیا سمیت ہر کسی سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ ہماری ضروریات کی عزت کریں کیونکہ ہمیں اس وقت پرائیویسی کی ضرورت ہے ۔ہم اس معاملے پر مزید کوئی بھی بیان جاری نہیں کریں گے ۔“دیا مرزا کے شوہر ساحل سانگھا کی جانب سے بھی یہی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے ۔ ساحل اور دیا مرزا نے لمبے عرصے پر محیط تعلقات کے بعد 18 اکتوبر 2014 کو شادی کی تھی ۔تاہم دونوں کے درمیا ن علیحدگی کی کوئی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

Exit mobile version