ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ میں جاری شادیوں کے سیزن میں متنازعہ ترین اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا سٹار دیپک کلال کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کی شادی میں جہاں بالی ووڈ کے ستاروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی وہیں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ پاکستان سے فواد خان، ماہرہ خان اور ناصر خان جان اس شادی میں شریک ہوں گے۔بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت 31 دسمبر 2018 کو امریکی شہر لاس اینجلس میں 5 بج کر 55 منٹ پر دیپک کلال کے ساتھ شادی کریں گی۔راکھی ساونت کو تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن دیپک کے بارے میں شاید پاکستانی اتنا زیادہ نہ جانتے ہوں، تو ان کے تعارف کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ موصوف پاکستان کے ناصر خان جان سے بھی چار ہاتھ آگے ہیں اور شاید اسی لیے ناصر خان جان نے ان کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔راکھی ساونت کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر ناصر خان جان کا پیغام شیئر کیا گیا ہے جو دیپک کلال کیلئے ہے۔ ناصر خان جان نے اپنے ویڈیو پیغام میں دیپک کلال اور راکھی ساونت کو شادی کی مبارکباد دی اور اس بات کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہیں بھیجے گئے ٹکٹ موصول ہوگئے ہیں۔ ناصر خان جان نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ نعمان خان کو بھی لائیں گے جبکہ فواد خان اور ماہرہ خان سمیت پاکستان کی بہت سی شخصیات اس شادی میں شرکت کریں گی۔ناصر خان جان کی جانب سے فواد خان اور ماہرہ خان کا نام بھی سستی شہرت کے حصول کیلئے استعمال کیا گیا ہے یا واقعی وہ اس متنازعہ جوڑے کی شادی میں شرکت کریں گے ، اس بارے میں راوی تاحال چپ سادھے ہوئے ہے۔
۔۔۔ ناصر خان جان کا ویڈیو پیغام ۔۔۔