ممبئی(سچ نیوز )بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو اپنی دوسری ماں قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں میزبان کومل نہتا نے کہا کہ اب تک میں نے جتنے بھی اداکاراوں کے انٹرویو کئے ہیں ان سب میں سب سے بد ترین اداکارہ راکھی ساونت کو پایا ہے۔میزبان کی جانب سے راکھی کو بدترین اداکار قرار دیئے جانے پر رنویر سنگھ خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک اسٹار ہیں اور میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔رنویر سنگھ نے راکھی کے مزاج سے متعلق کہا کہ وہ بہت پروہ کرنے والی اور مجھ سے ممتا بھری محبت کرتی ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے بچوں کی طرح سمجھتی تھیں۔آج بھی یاد ہے وہ مجھ پر ہر وقت پیسا خرچ کیا کرتی تھیں۔حتیٰ کہ وہ میرے لئے چاکلیٹ خریدنے کے لئے پیسے کمایا کرتی تھیں۔ میں نے کبھی بھی انہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔