ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بھارتی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔اداکارہ راکھی ساونت نے 2 روز قبل اپنے ہنی مون کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی مانگ میں سیندور نظر آرہا ہے۔ یہ تصاویر سامنے آئیں تو لوگوں نے سوالات اٹھانا شروع کردیے۔ ایسے میں راکھی ساونت کی ایک اور تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے دلہن کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ جب بعض اخبارات نے اداکارہ سے رابطہ کرکے شادی کی افواہوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے شادی کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ تصویر برائڈل فوٹو شوٹ کی ہے۔
انسٹاگرام
2 روز تک سوشل میڈیا پر ہونے والے ہنگامے کے بعد بالآخر اتوار کے روز راکھی ساونت نے تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے ایک این آر آئی (بیرون ملک مقیم بھارتی شہری) سے شادی کرلی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کا نام رتیش ہے جو برطانیہ میں مقیم ہیں اور اچھا کاروبار کر رہے ہیں۔
انسٹاگرام
راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ ٹی وی ڈرامے پروڈیوس کریں لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکی تھی لیکن شادی کے بعد ان کا یہ سپنا پورا ہونے جارہا ہے۔
انسٹاگرام
اداکارہ نے اپنے شوہر سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وہ ان کا فین ہے ، گزشتہ ڈیڑھ سال سے دونوں کے مابین دوستی تھی اور فون پر بات چیت ہوتی رہتی تھی۔
انسٹاگرام
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے متنازعہ سوشل میڈیا سٹار دیپک کلال کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا لیکن جب شادی کا دن آیا تو اداکارہ نے یہ کہہ کر شادی سے انکار کردیا تھا کہ انہوں نے یہ سب سستی شہرت کے حصول کیلئے کیا تھا۔