ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں انٹری سے قبل نصیحت کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کی اونچ نیچ سے آگاہ کیا ہے۔اداکارہ کترینہ کیف کو بالی ووڈ جوائن کیے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اس عرصے میں جہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا وہیں وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے طورطریقوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں۔کترینہ کی بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل بھی شوبز میں انٹری دینے جارہی ہیں اور اس موقع پر کترینہ نے اپنی چھوٹی بہن کو بالی ووڈ کے بارے میں نصیحت کی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو کہتی ہوں چاہے آپ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمائو یا ہدایت کاری کے آپ کو فلم انڈسٹری میں بنے رہنے کے لیے مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہئے کیونکہ یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے۔کترینہ نے مزید کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اورکو مثال بناکر اس کے نقش قدم پر نہ چلیں بلکہ وہ کریں جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے اپنے دل کی آواز سنیں۔واضح رہے کہ کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ”ٹائم ٹو ڈانس“ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے فلم رواں سال 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کترینہ کیف نے اپنی بہن کو اندر کی باتیں بتا دیں
بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کترینہ کیف نے اپنی بہن کو اندر کی باتیں بتا دیں
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023