ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے والدہ کی خواہش پر 6 پیکس باڈی بنانی شروع کر دی ہے اور اس کیلئے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان نے والدہ سشیلا چھرک کی خواہش پر 6 پیکس باڈی بنانا شروع کردی ہے، ان کی والدہ نے انہیں سکس پیکس بنانے کا مشورہ دیا تھا۔دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارا سال کا پلان کیا ہے تو میں نے کہا کچھ نہیں، پھر ان کا کہنا تھا کہ تمہیں 6 پیکس باڈی بنانی چاہئے اور ان کے خیال میں میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔سلمان خان نے کہا کہ میں اسی لئے صبح و شام جم جا رہا ہوں اور روزانہ ایک گھنٹہ دوڑ لگانے کے علاوہ اپنے کھانے کو بھی کنٹرول کر رہا ہوں تاکہ آئندہ سال اپنی والدہ کو 6 پیکس کا تحفہ دے سکوں۔سلمان خان کے بارے میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا اصل نام عبدالرشید سلیم خان ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات 1988ءمیں فلم ”بیوی ہو تو ایسی“ سے کی، دبنگ خان ایک مشہور اداکار کے ساتھ ساتھ ہدایت کار اور عمدہ ٹی وی میزبان بھی ہیں۔
بالی ووڈ دبنگ خان کا اصلی نام کیا ہے؟ ناقابل یقین جواب جان کر آپ شدید حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے
بالی ووڈ دبنگ خان کا اصلی نام کیا ہے؟ ناقابل یقین جواب جان کر آپ شدید حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023