ممبئی ( سچ نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے بل بوتے پر کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ کیا ہے، ان کی فٹنس کو دیکھ کر لوگ رشک کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا ہے۔
کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں اور اپنا فٹنس پلان خود تیار کرتی ہیں، ’ میں ہفتے کے 7 دن ورک آﺅٹ کرتی ہوں ، میںروزانہ ایک سے 3 گھنٹے تک ورزش کرتی ہوں ۔‘
کترینہ کیف کے مطابق انہیں اپنے آپ کو چیلنج کرنا اچھا لگتا ہے اس لیے وہ اپنا ورک آﺅٹ پلان خود تیار کرتی ہیں جس میں پش اپس، سکواٹس اور دیگر مشقیں کرتی ہیں۔وہ یوگا کے ساتھ ویٹ لفٹنگ اور دوسری ورزشیں بھی کرتی ہیں ۔کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے 3 قسم کے کھانوں سے پرہیز کرتی ہیں ، وہ گلوٹن ، ریفائنڈ شوگر اور ڈیری پراڈکٹس سے دور رہتی ہیں، وہ صبح اٹھ کر گرم پانی کے 4 گلاس پیتی ہیں اور ہر 2 گھنٹے بعد ابلی ہوئی سبزیاں اور پھل کھاتی ہیں۔