ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں۔میڈیا کے مطابق شردھا کپور سائنا نہوال کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک اْنکی طبیعت خراب ہوئی۔ اداکارہ نے ہدایتکار امول گپتا کو اپنی بگڑتی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں معائنے کیلئے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کیلئے خون ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ آئی تو معلوم ہوا کہ شردھا کوڈینگی بخار ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر نے شردھا کپور کو مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا جس کی روشنی میں ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ کو کچھ روز کیلئے روک دیا۔