ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے ، ان پر 2018 میں دھوکہ دہی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں کہا گیاہے کہ شوناکشی سنہا نے دہلی میں ایک تقریب میں پرفارمنس کرنی تھی لیکن عین وقت پر اس کیلئے نہیں آئیں جس کے بعد شو کے آرگنائزر کی جانب سے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔جوہو پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مراد آباد پولیس سٹیشن کی جانب سے چھاپہ مارنے کیلئے مدد طلب کی گئی تھی ، پولیس اداکارہ کا بیان لینا چاہتی تھی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھیں اس لیے انہیں دوبارہ سوناکشی کے گھر جانا ہو گا ۔اداکارہ کے ترجمان کا کہناہے کہ سوناکشی پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔