ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی 2بولڈ اداکاراوں کنگنا اورسونم نے ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری شروع کردی ہے جس پربالی ووڈ کی نظریں جم گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ہدایت کاروکاس بہل پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد سونم کپور نے اس متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیا جس پر ادکارہ کنگنا خاموش نہ رہیں۔اداکارہ سونم کپورسے ایک تقریب کے دوران کنگنا کی جانب سے ہدایت کار پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے سے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ کنگنا کی اس طرح کی بہت ساری باتیں کرتی ہیں اور ان کی اس طرح کی باتوں پر کبھی کبھی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اداکارہ کی یہ شعلہ بیانی مجھے پسند آئی۔جس پراداکارہ کنگنا نے سونم کے اس بیان پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سونم کویہ حق نہیں کہ وہ مجھے یا میری زندگی کے کسی بھی معاملے پربولیں۔ کنگنا نے کہا کہ سونم اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی اچھا بولنے والی اوران میں اتنی بھی اہلیت نہیں کہ وہ خود کو دوسرے فنکاروں سے متعلق اظہارخیال کرنے سے روک سکیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایسی اداکارہ ہوں جس نے بھارت کی طرف سے متعدد بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کی ہے اوران اجلاسوں میں مجھے نوجوانوں پراثراندازہونے والی اداکارہ کے طورپرجانا جاتا ہے۔
بالی ووڈ اداکاراوں کنگنا اورسونم کی ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری
بالی ووڈ اداکاراوں کنگنا اورسونم کی ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023