نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں بالاکوٹ حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والے سمانت گوئل کو خفیہ ایجنسی ’را‘ جب کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔یادرہے کہ بالاکوٹ میں بھارتی طیارے اپناپے لوڈ گراکر فرار ہوگئے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ وہاں جیش کا ہیڈکوارٹر ہے لیکن دراصل وہ ایک پہاڑی اور درخت تھے جہاں کوئی آبادی نہ تھی اور بھارت کو دنیا کے سامنے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’را‘ اور ’آئی بی‘ کے سربراہان کی تقرری کردی ہے۔ دونوں تقرریوں میں پاکستان اور کشمیر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔2 انتہائی اہم عہدوں کی تقرری کے لیے مودی سرکار نے پاکستانی علاقے پر ناپاک حملے کے منصوبہ ساز سمانت گوئل کو ’را‘ کا اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم ڈھانے والے افسر اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔دونوں افسران نے اپنے کیریر کا آغاز پولیس کے شعبے سے کیا تھا اور ترقی کرتے کرتے فوج تک پہنچے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے۔ را کے موجودہ چیف انیل کے ڈھسمانا اور آبی بی چیف راجیو جین اس ماہ کے آخر میں ریٹائڑڈ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد سے جارحیت پسند نریندرا مودی نے اپنی پالیسیوں کو جنگی جنونیت کے ساتھ اپنانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
بالاکوٹ حملے کا منصوبہ بنانے والے بھارتی افسر کو ایک اور اہم ترین عہدہ دیدیا گیا
بالاکوٹ حملے کا منصوبہ بنانے والے بھارتی افسر کو ایک اور اہم ترین عہدہ دیدیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024