اسلام آباد (سچ نیوز) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی 2 ایف آئی آرز درج کرکے دراصل سی ٹی ڈی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پنجاب میں ماورائے عدالت قتل ہوتے ہیں عمران خان کو سی ٹی ڈی کی تعریف کی بجائے تفتیش کرنی چاہیے۔انہوں نے کیس کی ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لواحقین چاہ رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں کے نام دیے جائیں لیکن سی ٹی ڈی نے اپنی ایف آئی آر میں ذیشان کو نامزد کردیا ہے اور یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ حکومت ایک طرف تو کہہ رہی ہے کہ عمران خان بہت دکھی ہیں لیکن دوسری طرف مظلوم کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جبکہ ظالم نے ایف آئی آر میں مظلوم کو نامزد کردیا ہے۔ ایک ہی کیس کی دو ایف آئی آرز درج کرکے قانونی پیچیدگاں پیدا کی جارہی ہیں جس سے آخر میں سی ٹی ڈی کو فائدہ ہوگا۔حامد میر نے سی ٹی ڈی کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نہ تو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی تھیں اور نہ ہی سی ٹی ڈی کی گاڑی پر نمبر پلیٹ ہے۔ انہوں نے رنگ برنگے کپڑے پہن رکھے تھے جس سے لگتا یوں ہے کہ یہ پکنک منانے گئے ہوئے تھے اور انہوں نے سوچا کہ یہ گاڑی جارہی ہے تو چلو اس کو ماردو۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک قانونی سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ایک ہی کیس کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتیں۔
” ایک ہی کیس کی دو ایف آئی آرز درج کرکے دراصل ۔۔۔ “ سانحہ ساہیوال پر حامد میر نے ایسی بات بتادی جس کی طرف اب تک اکثر لوگوں کا دھیان بھی نہ گیا ہوگا
” ایک ہی کیس کی دو ایف آئی آرز درج کرکے دراصل ۔۔۔ “ سانحہ ساہیوال پر حامد میر نے ایسی بات بتادی جس کی طرف اب تک اکثر لوگوں کا دھیان بھی نہ گیا ہوگا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023