ایک ہی زلزلے نے ترکی اور ایران کو ہلا کر رکھ دیا، کتنے لوگ مارے گئے ؟

ایک ہی زلزلے نے ترکی اور ایران کو ہلا کر رکھ دیا، کتنے لوگ مارے گئے ؟

انقرہ ( سچ نیوز ) ترکی اور ایران کی سرحد کے قریب آنے والے زلزلے کے باعث ترکی میں 8افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایران میں اس زلزلے کے باعث 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کے مطابق اتوار کے روز ایران کی سرحد کے قریب زلزلہ آیا جس کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کے باعث مشرقی ترکی میں تین بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترکی میں زلزلے کے باعث سرحد کے قریب واقع 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایرانی گاﺅں حباشِ اولیا تھا جو کہ ترک ایران سرحد سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس زلزلے کی گہرائی 6 کلومیٹر زیر زمین تھی ۔

اتوار کے روز آنے والے زلزلے کے باعث ایران بھی متاثر ہوا ہے جہاں 4 دیہاتوں میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا اور 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version