ممبئی (سچ نیوز) سویڈن سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایلی اورم نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کے دوران انہیں بھی دیگر کئی اداکاراﺅں کی طرح کاسٹنگ کاﺅچ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کی چکا چوند نگری کی اصل حقیقت پوری دنیا کے سامنے بیان کردی۔ اداکارہ ایلی اورم نے بتایا کہ ایک بار وہ ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد ہاتھ ملاکر باہر جانے لگیں تو ڈائریکٹر نے انگلی سے ان کی ہتھیلی پر خارش کی۔ ’ میں کچھ سمجھ نہیں پائی ، میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا ہندوستان میں ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔‘اداکارہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد انہیں بہت حیرت ہوئی اور وہ ہر انسان کو یاد کرنے لگیں جن کے ساتھ انہوں نے ہاتھ ملایا تھا۔ایلی اورم کے مطابق بالی ووڈ میں انہیں غیر ملکی ہونے کے باعث امتیازی سلوک کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں بہت زیادہ پریشانیاں اٹھانا پڑیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنے قد کاٹھ، دانتوں اور لمبے بالوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ، انہیں اپنا وزن کم کرنے کیلئے بھی کہا گیا ، ’ مجھے اپنے بالوں سے بہت زیادہ پیار تھا لیکن مجھے کہا گیا کہ انہیں کٹوادوں کیونکہ ان بالوں کے ساتھ میں آنٹی لگتی ہوں۔‘خیال رہے کہ بالی ووڈ کی رنگین دنیا میںنوجوان لڑکیوں اور اداکاراﺅں کا جنسی استحصال کوئی نئی بات نہیں ہے، اس طرح کے واقعات متعدد اداکاراﺅں کے ساتھ پیش آچکے ہیں او روہ مختلف مواقع پر ان کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔
’ایک ڈائریکٹر نے ہاتھ ملاتے ہوئے میری ہتھیلی پر خارش کی، سہیلی نے بتایا اس کا مطلب ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے‘
’ایک ڈائریکٹر نے ہاتھ ملاتے ہوئے میری ہتھیلی پر خارش کی، سہیلی نے بتایا اس کا مطلب ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے‘
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023