ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونالی سیگل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بڑی فلم صرف اس وجہ سے چھوڑ دی کیونکہ ڈائریکٹر نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ فلم کیلئے انہیں اپنے جسم میں غیر فطری تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔
پیار کا پنچ نامہ کے ذریعے شہرت پانے والی اداکارہ سونالی سیگل نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک بڑی فلم کیلئے پہلے وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر سے ملیں اور آڈیشن دیا۔ ’ میں نے اس کردار کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی اس لیے میں آڈیشن کے بعد منتخب ہوگئی جس پر مجھے بہت زیادہ خوشی تھی‘۔اداکارہ نے بتایا کہ سلیکشن کے بعد ان کی فلم کے ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی تو اس نے مطالبہ کیا کہ فلم کیلئے مجھے اپنے جسم میں غیر فطری تبدیلیاں کرنا ہوں گی ۔ میرے لیے اتنا بڑا رول ٹھکرانا بہت مشکل تھا لیکن میں نے ڈائریکٹر کی یہ آفر ٹھکرادی ، حالانکہ اس سے میرا دل بھی ٹوٹا لیکن میں کبھی بھی اپنے جسم کو چاقو کے نیچے نہیں رکھوں گی‘۔
سونالی سیگل نے بتایا کہ کردار چھوڑنے کے بعد وہ جی بھر کر روئیں کیونکہ ان کے ہاتھ سے کام کا زبردست موقع نکل گیا تھا لیکن اپنے اس قدم سے انہوں نے یہ بات بھی سیکھ لی کہ کسی قسم کے پریشر کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے۔