ایک چھوٹی سی جدید کٹ کے ذریعے آپ اپنے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو ایک طاقتور خوردبین کے ڈسپلے میں تبدیل کرسکتے ہیں
ہانک کانگ(سچ نیوز) ڈائپل کمپنی کی خوردبین کو تعلیم، طب اور دیگر صنعتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ پانی میں تیرتے جاندار اور خون کے خلیات بھی ظاہرکرسکتی ہے ۔ یہاں تک کہ آپ کسی بھی شے کو 1000 گنا تک بڑھا کر اس کی بلند معیاری ویڈیو بھی بناسکتے ہیں۔ ڈائپل کی مضبوطی کا اندازہ کیجئے کہ اگر اسے تیسری منزل سے گرایا جائے تب بھی یہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس حیرت انگیز ایجاد کی حقِ ملکیت کی درخواست دی جاچکی ہے ۔ ڈائپلخوردبین کی لمبائی 17 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور موٹائی چار سینٹی میٹر ہے ۔اس کی صلاحیت کا اندازہ یوں لگائیے کہ یہ خلیے کی اندر کی تفصیلات بتاسکتی ہے اور بیکٹیریا کو بھی واضح کرتی ہے ۔ ڈائپل کی قیمت صرف 39 ڈالر رکھی گئی ہے ۔