راولپنڈی: (سچ نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک سال میں ایک کروڑ مسافروں کا ٹارگٹ پورا ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں نے پچاس پچاس لاکھ کے لوکو موٹو خریدے، ہم نے خسارہ کم کر دیا۔
راولپنڈی میں سرسید ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ امید ہے ایک سال کے اندر اندر ایک کروڑ مسافروں کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔ چوروں نے پچاس، پچاس ارب کے لوکو موٹرخریدے، یقین دلاتا ہوں وزیراعظم صاحب! شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد میں 60 لاکھ اضافہ کیا، سندھ میں 1861 کے غیر فعال ریلوے ٹریک کو بحال کیا جبکہ کفایت شعاری اور موثر اقدامات سے ریلوے خسارے کو چار ارب روپے کم کیا۔