لاہور (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ حکومت میں ایسے لوگ شامل ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں ، حکومت کوچاہئے کہ ان کو عہدوں سے برطرف کرے ،ایک دفتر جل جانے سے ریکارڈ ختم نہیں ہوجاتا ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”کھر اسچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاہے کہ بہت سے اداروں کاریکارڈ الیکٹرونک ہوتاہے اور اس کو جلایا نہیں جا سکتا ، اگر ایک دفتر جل بھی جائے تو یہ ریکارڈ ختم نہیں ہوجاتا کیونکہ رقوم باہر سے آتی ہیں اور ان کا ایک ریکارڈ ہوتاہے اور یہ ریکارڈ اس طرح ضائع نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت میں بھی ایسے لوگ ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت کو ان کوبھی عہدوں سے برطرف کرنا چاہئے ۔