ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ابھی پچھلے تنازعات سے باہر نکلے نہیں تھے کہ ان پر ایک نئی مصیبت آپڑی۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اکثر مختلف تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ابھی ان پر سے پچھلے مقدمات ختم نہیں ہوئے تھے کہ ایک اورنئی مصیبت میں گرفتار ہوگئے۔ دراصل سلومیاں کی ممبئی کے علاقے کھار میں جائیداد ہے جو انہوں نے ایک فوڈ کمپنی کو کرائے پر دے رکھی ہے۔ اس جائیداد میں ایک بہت پرانا درخت لگا ہوا ہے فوڈ کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ درخت پارکنگ ایریا میں موجود ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ یہاں فائر انجن بھی ہے لہٰذا کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں یہ درخت رکاوٹ بن سکتاہے اسلیے فوڈ کمپنی انتظامیہ اس درخت کو کاٹنا چاہتی ہے۔دوسری طرف تحفظ ماحولیات کے کارکن اس درخت کو کاٹنے کے خلاف ہیں ان کا کہنا ہے کہ درخت ایمرجنسی صورتحال میں نہیں بلکہ عمارت کی سجاوٹ میں رکاوٹ بن رہا ہے اور انتظامیہ اس درخت کو اپنے فائدے کے لیے کاٹنا چاہتی ہے لہٰذا انہوں نے اس اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ بی ایم سی اس مسئلے پر ایک ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گی۔دوسری جانب اس معاملے پر فی الحال اداکار سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان سے قبل اداکار شاہ رخ خان بھی گزشتہ برس اسی طرح کے تنازع کا شکار ہوچکے ہیں۔ بی ایم سی کی جانب سے ان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹنمنٹ کے آفس میں موجود کیفے ٹیریا کو مسمار کردیاگیاتھا۔
ایک درخت نے سلمان خان کو نئی مشکل میں ڈال دیا
ایک درخت نے سلمان خان کو نئی مشکل میں ڈال دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023