نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت کے شہر گرورگرام میں ایڈیشنل سیشن جج کی بیوی اوربیٹے کو ان کی سکیورٹی پر تعینات سرکاری اہلکار نے گولی ماردی اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرورگرام کےعلاقہ سیکٹر ۔ 49 بازار میں شام کے وقت ایڈیشنلجج کرشن کانت شرما کی اہلیہ اور بیٹے کو ان کے سرکاری محافظ گنر مہیپال نےگولی مار دی ہے، پولیس نے ملزم کوسرکاری گن سمیت گرفتار کرلیا ہے، جج کی بیوی اور بیٹے پر حملہ تب ہوا جب وہ مارکیٹ میں خریداری کیلئے گھوم رہے تھے، دونوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت تشویشناک بتا ئی جارہی ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے،ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ اور بیٹا اسے کافی وقت سے پریشان کر رہے تھے۔