ابوظہبی: (سچ نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی شپ بلڈنگ یارڈ کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین ابوظہبی شپ یارڈ نے آمد پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
نیول چیف کو جہازوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول فورسز یونٹ اور گن ٹاؤٹ نیول بیس کا بھی دورہ کیا اور یونٹس کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے اختتام پر نیول چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نیول چیف کا سرکاری دورہ دونوں ملکوں اور بحری افواج کے تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔